8

بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافته حافظ رحیم گل

ایبٹ آباد۔ بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافته حافظ رحیم گل کوگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو نواں شہر میں بھرتی کرنے کا مطالبہ زور پکر گیا۔ اہلیان علاقہ نے امیدوار کو متعلقہ سکول میں کاغذات جمع نہیں کرنے دیئے گئے ۔ اہلیان علاقہ نے متفقہ فیصلہ کر کے حافظ رحیم گل کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ویلچ کونسل ڈھوڈیال کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اہلیان محلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سیٹ پر اور کسی کو بھرتی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ہوں گے۔ حافظ گل رحیم کی آنکھوں کے آٹھ آپریشن ہو چکے ہیں ۔ گھر کے قریب چھوٹی سی دکان سے گزر بسر مشکل ہے انہوں نے محکمہ تعلیم زنانہ میں درجہ چہارم کی پوسٹ کے لئے انٹرویو دیا ہے جس کے لئے اہلیان محلہ خلیل زئی نے بھی متفقہ طور پر ان کی حمایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں