4

جہازوں والا گروپ غازی میں اہم اجلاس کا انعقاد

ہریپور . سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان کی زیرصدارت دفتر جہازوں والا گروپ غازی میں اہم اجلاس کا انعقاد۔

جس میں صدر پی ٹی ائی تحصیل غازی ملک خالد محمود،جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق،عادل اسلام سابق ضلع ناظم ، خیام اسلام،شاہد اقبال خان رہنما جہازوں والا گروپ سمیت تمام وی سی ناظمین کونسلرز اور پی ٹی ائی تحصیل غازی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب میں پی ٹی ائی تحصیل غازی کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی گئی۔جبکہ دوران اجلاس کابینہ کی حلف برداری۔سیکرٹریٹ آفس اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹائپ سی ہسپتال کے افتتاح سمیت دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں