10

عبدالطیف خان آفریدی قتل پر مانسہرہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ سوگ

مانسہرہ . سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف خان آفریدی قتل پر مانسہرہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ سوگ اور عدالتی باٸیکاٹ بار روم مں فاتحہ خوانی تقریب .

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطف خان آفریدی ایڈووکيٹ ہاٸی کورٹ بار روم میں فاٸرنگ کے نتیجے میں شہادت پر مانسہرہ بار ایسوسی ایشن صدر وقاص رضا خان ایڈووکيٹ جنرل سیکرٹری عمر امتیاز ایڈووکيٹ و جملہ کابینہ سمیت ضلع بھر کے وکلإ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوۓ مکمل عدالتی باٸیکاٹ کیا .

اور بار روم میں شہید سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لٸے فاتحہ خوانی کی گٸی اور واقعہ پر شدید غم و غصہ و مذمت کرتے ہوۓ سیکورٹی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور وکلإ برادری کے تحفظ و سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں