17

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی قلندرآباد میں کارروائی ، 3 غیر قانونی اڈہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی

ایبٹ آباد ۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا قلندرآباد میں غیر قانونی پارکنگ اور اڈہ کے خلاف گرینڈ آپریشن، 3 غیر قانونی اڈہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی. ترجمان ٹی ایم اے کے مطابق اس دوران قلندرآباد بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد ریڑھیوں کو ضبط کر کے داخل دفتر کر دیا گیا۔

ٹی ایم او ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی مین انٹرنس سے لے کر اختتامی حدود تک تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور حکومتی پراپرٹی کو کلیئر کیا جائے گا. انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ اپنے تعاون کو ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ یقینی بنائیں، غیر قانونی اڈہ یا عارضی تجاوزات کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں