7

کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی مانسہرہ کا احتجاج

مانسہرہ. کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی و نتائج تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مانسہرہ کا پریس کلب مانسہرہ کے سامنے الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا لیکن الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا ٹاؤٹ بن کر نتائج تبدیل کئے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کے امیر ڈاکٹر سید طارق شیرازی ندیم راجپوت صدر جے آئی یوتھ ونگ شکیل احمد ڈاکٹر قاسم عمر امتیاز ایڈووکیٹ ماریہ آفتاب اور رفعت بشارت نے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا ہے کہ کراچی میں الیکشن کمیشنر پیپلز پارٹی کا ٹاؤٹ بنا ھوا ھے اور پیپلز پارٹی کی ایماء پر دھاندلی کرا کے الیکشن نتائج تبدیل کئے گئے.

اور پیپلز پارٹی کو تیسرے نمبر سے اٹھا کر پہلے نمبر کی پوزیشن میں لا کھڑا کردیا حالانکہ فارم 11/12 کے مطابق جماعت اسلامی کی 106 سیٹیں بنتی ھیں لیکن الیکشن کمشنر نے ھماری سیٹوں کو کم کر کے پیپلز پارٹی کی سیٹوں میں اضافہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کو پہلی پوزیشن دلوا دی ھے مقررین نے کہا کہ کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے.

ھم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن الیکشن کمشنر اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے نتائج تبدیلی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کراچی کی عوام کو امید دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی آپ کے اعتماد پر پورا اترے گی اور اپنی سابقہ روایات سے بھی بڑھ کر خدمت کریں گے اور کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں