9

کوٹکے پل کے قریب جی ایل آئی اور آلٹو میں تصادم

مانسہرہ ۔ کوٹکے پل کے قریب جی ایل آئی اور آلٹو میں تصادم ۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر مانسہرہ سٹیشن سے میڈیکل ٹیم نے ریسپانس کیا ۔آلٹو میں سوار ایک نوجوان اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کا تعلق مانسہرہ کے گاؤں سفیدہ سے ہے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں