5

ہریپور سٹی 4 اور سٹی 7 میں سرکاری آٹا عوام کی دہلیز پر

ہریپور . ہریپور سٹی 4 اور سٹی 7 میں سرکاری آٹا عوام کی دہلیز پر پہنچا کر چیئرمین و پی ٹی آئ ہریپور کے صدر راجہ احتشام نے عوام کے دل جیت لئے۔اس موقع پر پی ٹی آئ کے سٹی صدر ملک لیاقت حیات۔سلیم منظور۔مشتاق خان ۔عرفان مسیح و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین و پی ٹی آئ ہریپور کے صدر راجہ احتشام نے کہا کہ پی ٹی آئ کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق اور خان برادران کی سرپرستی میں انشاءالله عوام کے مسائیل کے ترجیحی بنیادوں پر حل تک ھم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بعد ازاں راجہ احتشام ۔آغا شبیر۔رشید تنولی۔وحید خان ۔مشتاق خان ۔عرفان مسیح اور دیگر نے نادر خان کی جانب سے ناظمین کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں