8

ہزارہ ڈویژن میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

مانسہرہ ۔ بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں خیبرپختونخوا میں داخل ہوگئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ہزارہ ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نےبارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق 20سے 24 جنوری تک ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع مانسہرہ ، ہری پور ، ایبٹ آباد، بٹگرام، لوئر اور اپر کوہستان، اور تورغر کے علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقا مات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں