5

جنگلات کی غیر قانونی کٹائی

بٹگرام ۔ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے اور شجر کاری کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام عمر خان کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام ،ایگزیکٹیو فارسٹ مجسٹریٹ اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ٹمبر اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے کٸے گٸے، جسمیں فارسٹ چیک پوسٹوں پر CCTV کیمرے نصب کرنے، پولیس کے ساتھ مشترکہ چیک پوسٹ بنانے اور انٹلیجنس معلومات کو بہتر کرنا شامل ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فراٸض میں غفلت کرنے والے نااہل اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸیگی جنگلات کی غیر قانونی کٹاٸی اور سمگلنگ کو ہر قیمت پر روک کر قیمتی اثاثے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں