13

ساتویں پاپولیشن اور ہاوزنگ، ڈیجیٹل سینسز کے لیے بیج 3 کی ٹریننگ جاری

ایبٹ آباد ۔ ساتویں پاپولیشن اور ہاوزنگ، ڈیجیٹل سینسز کے لیے بیج 3 کی ٹریننگ جاری . پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سےخانہ مردم شماری (ڈیجیٹل سینسز 2022) کے سلسلے میں ضلع ایبٹ آباد میں سپروائزرز اور انویجی لیٹرز کی ٹریننگ کا کام جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سینسز ایبٹ آباد راکب عزیز نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور شرکاء سے ٹریننگ کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےمردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملکی اور ضلعی سطح پر بہتر منصوبہ بندی کا دارومدار اعداد وشمار کی فراہمی کو قرار دیا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر راکب عزیز نے ٹریننگ لینے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام سپروائزر اور سٹاف اچھی طرح ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد فروری 2023میں شروع ہونے والی مردم شماری کے کام کو محنت اور لگن سےانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں