8

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ نواں شہر پولیس نے منشیات فروش امتیاز ولد عبدالرحمن سکنہ تلکنڈی ، سے 05 کلو چرس ، 118 گرام آئس اور پستول جبکہ وحید ولد روشن سکنہ نواں شہر سے 04کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف ، امتناع منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج .

دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،
سٹی پولیس نے سال 2022 کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب کولائی پالس کے رہائشی ، مجرمان اشتہاری سوال فقیر ولد سفی ، سربلند ولد سوال فقیر ، شمس الدین ولد سوال فقیر کو گرفتار کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں