17

مانسہرہ کیمسٹ برادری کا اتحاد و کابینہ کی تشکیل

مانسہرہ ۔ مانسہرہ کیمسٹ ایسوسی ایشن نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاسرپرست اعلی حاجی منیر صدر واجد علی سنیٸر ناٸب صدر نعمان جنرل سیکرٹری صبور رضا ناٸب صدر راجہ افتخار سیکرٹری فنانس اظہر سیکرٹری اطلاعات محمد اعجاز اور جواٸنٹ سیکرٹری محمد شعیب سےسنیٸر ڈرگ انسپکٹر محمد شکیل نواز اعوان نے حلف لیا۔

مانسہرہ کیمسٹ برادری کا اتحاد و کابینہ کی تشکیل قابل تحسین و خوش آٸند اقدام ہے کیمسٹ برادری کے تحفظات ہمیشہ رہے لیکن اب امید ہے کہ نومنتخب کابینہ کیمسٹ برادری کے مساٸل کے حل اور حقوق کے تحفظ اور حصول کے لٸے ہر ممکن کاوشیں بھروۓ کار لاٸیں گے۔

نومنتخب مانسہرہ کیمسٹ ایسوسی ایشن کابینہ کی حلف وفاداری تقریب سے مہمان خصوصی سینئر ڈرگ انسپکٹر محمد شکیل نواز اعوان،ڈرگ انسپکٹر مدثر علی،مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی ہارون الرشید جنرل سیکرٹری حاجی حنیف اعوان،نواز علی شاہ،عبدالرشید،تاجر رہنماشکیل اعوان،بابو چن زیب،بابواحسان،عدنان کھٹانہ،سردار شاہ زمان و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں