4

محمد علی نے بحیثیت لینڈ ایکوزیشن کو لیکٹر تربیلہ ڈیم کا چارج سنبھال لیا

ہریپور . محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹر یشن کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ايڈيشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد علی نے بحیثیت لینڈ ایکوزیشن کو لیکٹر تربیلہ ڈیم کا چارج سنبھال لیا.

اور اس موقع پر ڈیم کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل کو سنا اور حل کروانے کی یقین دھانی کروائی گئی. اسکے بعد ڈیم کا انٹروڈکٹری وزٹ کیا اور ٹی فائیو ایکسٹنشن پر جاری کام کا مشائدہ کیا.ڈیم کے بقایا متاثرین کے سیٹلمنٹ کلیمز اور ڈیم کی باؤنڈریز کی نشاندہی پر جلدی کام شروع کيا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں