6

چار منشیات فروش گرفتار ، 18 کلو سے زائد چرس برآمد

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ پولیس سردار طاہر سلیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں .

چار منشیات فروش گرفتار ، 18 کلو سے زائد چرس برآمد. منشیات فروش عادمر خان ولد ظاہر خان سکنہ نڑیاں ، سے 05 کلو 48 گرام چرس اور اجمل ولد شیر خان سکنہ جھگیاں سے 02 کلو 23 گرام چرس ، سبیل احمد ولد سلیم سکنہ شیخ البانڈی سے 05 کلو 500 گرام چرس اور فیصل ولد منصف سکنہ شیخ البانڈی سے 05 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں