15

یوٹیلٹی سٹور پر غریب عوام کو لوٹنے کا نیا انداز

مانسہرہ ۔ ضلع مانسہرہ شنکیاری یوٹیلٹی سٹور خانڈھیری برانچ پر 1300 روپے سرکاری آٹے کے ساتھ زبردستی دودھ کا پیکٹ اور ایک میوے کا پیکٹ 200 روپے میں دیا جا رہا ہے ٹوٹل 15 سو روپیہ وصول کیا جا رہا ہے۔ کہیں گھنٹے لائن میں کھڑی عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب عوام کو لوٹنے کا نیا انداز عوام نے تنگ آکر یوٹیلٹی سٹور کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی جس میں آپ واضح طور پر ٹیبل پر پڑے سو سو روپے کا پیکٹ دودھ کا اور میوے کا دیکھ سکتے ہیں جو 20 کلو کے تھیلے آٹے کے ساتھ زبردستی عوام کو دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں