25

اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا جود بالا کا رہائشی گرفتار

مانسہرہ ۔ 2 روز قبل تھانہ دربند کی حدود جود بالا میں اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا جود بالا کا رہائشی رضوان ولد اورنگزیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے گھریلو ناچاقی پر 2 روز قبل اپنی بیوی کا فائرنگ کرکےقتل کردیا تھا۔

اسی طرح دوسرے واقع میں مورخہ 2023_01_18 کو تھانہ بٹل کے گاؤں سنمبل سے لاپتہ ہونے والے بچے کو تھانہ بٹل پولیس نے والدین کے حوالے کردیا۔
شوکت ولد جانس نامی بچہ گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ اسکے والد جانس نے تھانہ بٹل میں درج کروائ تھی۔بٹل پولیس نے بچے کو باحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں