5

بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی بندش کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی

ہریپور . سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان اور سابق ایم پی اے اکبرایوب خان کی قیادت میں کمرتوڑ مہنگائی۔بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی بندش کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی۔

اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی راجہ احتشام۔پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری اللّه یار خان ۔سٹی صدر ملک لیاقت حیات ۔تحصیل صدر و چیئرمین فیصل خان ترک ۔رشید تنولی ۔پی ٹی آئ شعبہ خواتین کی صدر روبینہ شاھین۔نائب صدر رضوانہ بی بی۔خالدہ یونس و پی ٹی آئ کے تمام ونگز کے رھنماوں و ورکرز اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مقررین نے ریلی سے خطاب کے دوران کمرتوڑ مہنگائی۔بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی بندش کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی سے تباہ حال ھو چکے ہیں ۔سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ھو چکا ہے۔بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی بندش نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید متاثر کیا ہے اور ان کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ھو چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں