16

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

بٹگرام ۔ گلوبل ویلج اکیڈمی بٹگرام میں (بول کہ لب آزاد ہیں تیرے) تقریب بسلسلہ شخصیت سازی طلبا 2022/23 تقریب کا انعقاد۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے طلباء و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔بچوں اور سکول انتظامیہ نے ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا سکول پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا۔

مہمان خصوصی ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل ویلج اکیڈمی بٹگرام ایک اچھا ادارہ ہے جہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے یہ ضلع بٹگرام کے عوام کی بھی خوش قسمتی ہے کہ ادارہ ہذا انتہائی معیاری تعلیم انکی دہلیز پر مہیاکررہاہے انہوں نے کہا کہ آج جو ہونہار طلباء و طالبات پوزیشن لے رہے ہیں.

یہی طلبا کل ملک و قوم کی قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ معیاری نظام تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مجھے خوشی ہے کہ یہاں صرف تعلیم نہیں بلکہ مستقبل کے چلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی تمام شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء وطالبات معاشرے کی اصلاح کیلئے بھی ایک فورس ہے.

اس لئے میں طلباء و طالبات کو مشورہ دونگی کہ وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایک بہترین اور محفوظ ادارہ ہے طالبات اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بلا جھجھک محکمہ پولیس جوائن کرسکتی ہیں۔

ڈی پی او صاحبہ بٹگرام نے کہاکہ اس وقت ہماری سوسائٹی کو جو سنگین مسئلہ درپیش ہے وہ منشیات ہے اور اس لعنت کے خلاف اعلی تعلیم سے مسلح نوجوان طلباء و طالبات بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں سکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ ایسے پروگرامز کا بھی انعقاد کریں جن میں سماجی برائیوں کے خلاف مل جل کر کام کیا جائے اور اس حوالے سے باقاعدہ تربیتی پروگرامز منعقد کئے جائیں تاکہ ایک پرامن اور کرائم فری معاشرے کا سبیل ہو۔

سکول پرنسپل گل بادشاہ نے ڈی پی او صاحبہ بٹگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے ایک بہترین پولیس آفیسر جو کہ ہمارے خواتین کیلئے رول ماڈل ہے کو اپنے درمیان پاکر ہمارے طلباء و طالبات کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انشاء اللہ آپکی یہ کاوشیں ملک و قوم کی ترقی کا باعث بنیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں