14

خاتون آفیسر کی ٹرانسفر اور سیاسی چہیتے کی تعیناتی کے خلاف احتجاج

مانسہرہ . سیاسی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ یوتھ خاتون آفیسر کی ٹرانسفر اور سیاسی چہیتے کی تعیناتی کے خلاف یوتھ رضا کاران و سول سوسائٹی کا پریس کلب کے سامنے احتجاج.
ٹرانسفر منسوخی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔مانسہرہ پریس کلب کے باہر رضاکاران یوتھ آفس و سوسائٹی ممبران نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر میڈم بشری مسرور کی سیاسی بنیادوں پر جانبدارانہ جبری ٹرانسفر اور سابق ڈی ای او مردانہ خان محمد کے بیٹے کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ جماعت اسلامی یوتھ ونگ نائب صدراویس شفیق، ظہور احمد چئیرمین قلب ویلفئیر فاونڈیشن اور فاونڈر قلب ویلفئیر فاونڈیشن عمر افتحار نے کیا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی فرض شناس اور ذمہ دار خاتون آفیسر کو سیاسی بنیادوں پر جبری ٹرانسفر کر کے ان کی جگہ سابق ڈی ای او میل خان محمد کے بیٹے کی سیاسی تعیناتی فرض شناس خاتون آفیسر سمیت عورتوں کی توہین اور قابل مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی ٹرانسفر فوری کینسل کی جاۓ ورنہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جملہ انسانی حقوق کی تنظیمات کو اعتماد میں ٹرانسفر کینسل تک احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں