6

ریہاڑ مانسہرہ کانوجوان ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

مانسہرہ . ریہاڑ مانسہرہ کانوجوان ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔ آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریہاڑ کے نواحی گاؤں موالیاں کارہاشی نوجوان بلال ولد رشید ایبٹ آباد سے اپنے موٹر سائیکل پر گھرکی طرف آ رہا تھا۔شاہراہ ریشم پرمیاں جی ھوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکردے ماری۔نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اے ایم سی پہنچانے کی کوشش کی گئی۔مگروہ راستے میں ھی دم توڑگیا۔گزشتہ روز آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نوجوان کی ایک ھفتہ قبل شادی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں