5

سبسیڈائزڈ آٹے کی تقسیم میں شفافیت اور معیار

مانسہرہ ۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے شروع کردہ سبسیڈائزڈ آٹے کی تقسیم میں شفافیت اور معیار برقرار رکھنے کے لئے سیکرٹری محکمہ خوراک کی ہدایت پر آٹا ڈیلرز کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ محمد یاسر حسن کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن شیواز طارق نے ہمراہ سید عظمیٰ شاہ ڈسٹرکٹ فوڈ مانسہرہ اور اسرار احمد خان اسسٹنٹ فوڈ زکنٹرولر مانسہرہ کی مختلف فلور مل کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے فلور ملز اور بازاروں میں آٹا ڈیلرز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انھوں نے فلور ملز کے معائنے کے علاؤہ سبسیڈائزڈ آٹے کی تقسیم کے ساتھ آٹے کے تھیلوں کے وزن کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی ‎ڈائریکٹر محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن نے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ہم نے لوگوں کو صاف اور شفاف طریقے سے انکے گھروں کی دہلیز پر آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا ہے ، کہ سرکاری آٹا ڈیلروں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی ہو سکے ، انھوں نے کہا کہ غیر معیاری آٹے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مختلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے بھی لیے گے ھے اور پشاور لیبارٹری ارسال کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں