5

ضلع بٹگرام کے زیراہتمام معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم

بٹگرام ۔ بٹگرام میں الخدمت فائونڈیشن ضلع بٹگرام کے زیراہتمام معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر خان، ضلعی امیر جماعت اسلامی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ معذور افراد ہم سب کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، معاشرے کے معذور، یتیم و مستحق بچوں پر اپنا دست شفقت رکھ کر ان کو بھی اپنے بچوں کی طرح اچھی تعلیم و تربیت کا حق دلا کر ان کو معاشرے کا بہترین انسان بنانا ہمارا فرض ہے۔

اسی میں ہمیں حقیقی دل کا سکون اور اللہ پاک اور اس کے حبیب ؐ کا قرب خاص حاصل ہوگا، معذوری کو ئی گناہ یا بوجھ نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہے ۔معذورو ں کو کارآمد شہری بنانا معاشرہ کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔معذوروں کیساتھ بھلائی کرنا اجر عظیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں