9

پولیو مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر ایوننگ ری ویو میٹنگ

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر ایوننگ ری ویو میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔

انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری 2023 کے چوتھے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ایوننگ ری ویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر ٹیمز کی کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موبائل ٹیمز کی کارکردگی کو بہتر اور ویکسینیشن کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹرانزٹ ٹیمز کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے موبائل ٹیمز کو فعال بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اڈوں، تمام مرکزی مقامات پر ٹیمز موجود ہوں اور بچوں کو پولیو کی قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وائٹامن اے کے قطرے اور 6 ماہ تا 5 سال کے بچوں کو وائٹامن اے کے ڈراپس ضرور پلائیں تا کہ انکی مدافعت بہتر ہو اور وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- 3 زرک یار خان، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارم طاہرہ، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر اشفاق،ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر یاسر، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، ایجوکیشن اور محکمہ صحت کےدیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں