17

کلاشنکوف، بندوق،رائفل،کارتوس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزمان گرفتار

بٹگرام ۔ تھانہ کوزہ بانڈہ پولیس کی کارروائی کلاشنکوف، بندوق،رائفل،کارتوس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزمان گرفتار۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ ستار خان معہ نفری نے دوران چھاپہ زنی مجرمان اشتہاری محمد صادق ولد کیندا سکنہ ڈوکونو پیزہ کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے ایک ضرب بندوق 12 بور ،ایک ضرب رائفل 303 بور معہ کارتوس برآمد ہوئے جبکہ فیض الرحمان ولد کیندا سکنہ ڈوکونو پیزا سے ایک ضرب کلاشنکوف معہ کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کیا۔

اسی طرح منشیات فروش حفیظ الرحمان ولد محمد ابراہیم سکنہ باجمیرہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں