7

ہمارے ہاں لوکل سیاست

ہمارے ہاں لوکل سیاست کی معیاری. ۔۔رانگ نمبر
خصوصیات :
1۔ تھانیدار سے واقفیت ۔
2۔ تحصیلدارسے علیک سلیک ۔
3۔ چند پٹواریوں سے تعلقات ۔
4۔ لوکل گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر بازار جانا ۔
5۔ نماز جناز ہ میں شرکت اور بعد میں ایک دو بار تعزیت پر جانا ۔
6۔ بارات کے ساتھ جانا ۔
7۔ مختلف محکمہ جات کے اہلکاران کے فون نمبرز اپنے پاس رکھنا ۔
8۔ دو بندوں کے درمیان زمین کا یا کوئی اور تنازعہ پیدا کر دونوں طرف سے پولیس ،محکمہ مال اور عدالتی اخراجات کے نام پر پیسے کھانا اور جب وه مالی طور پر تھوڑے کمزور ہو جایئں تو خانکی فیصلہ کے نام پر پانچ ،سات مرتبہ جرگے رکھ کر دعوتیں اڑانا (مسلہ جوں کا توں ہی رہتا ہے )۔
9۔ لوکل گورنمنٹ سے سکیم لینا اور بعد میں بنا کام کیے پیسے کھا لینا
10۔ خا لصے اپنے نام کرانا ۔
11۔ ہر الیکشن میں مضبوط امیدوار کی پارٹی میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرنا اور انتخابی دفتر میں دو ، تین ماہ تک مفت کی روٹیاں کھانا اور لوگوں کو کنبہ ، قبیلہ اور برادری کی بنیاد پر لڑانا ۔
12 الیکشن کے بعد اپنے کسی عزیز کی نوکری لگوانا ۔
13. کالی کوٹی پہننا۔
14. داندوں کی لیک پے کسی گلی محلے کے کرکٹ کے میچ پے مہمان خصوصی
15. فیس بک پر چھوٹے موٹے کاموں کی جھوٹی ویڈیوز لگا کر ہیرو بننا
16. واسکٹی کو ویڈیو میں بار بار سیدھا کرنا
17. خود کو چی گویرا کا باپ سمجھنا
18. انقلابی باتیں پوسٹ کر سو جانا 😁
نوٹ : اگر آپ کے ارد گرد کسی شخص میں مندرجہ بالا علامات میں سے کوئی ایک بھی علامت ظاہر ہو رہی ہوں تو سمجھ لیجئے کہ وه شخص لوکل سیاسی لیڈر بننے والا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں