18

15 سالہ بچے کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔15 سالہ بچے کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ سٹی کی حدود مونن سے کچھ روز قبل 15 سالہ بچے کو اغواء کرنے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 365ppc کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر فدا محمد ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان اور تفتیشی سٹاف کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئےوقوعہ میں ملوث ملزم زبیع اللہ ولد سمیع اللہ سکنہ حاجی کیمپ اڈہ پشاور کو گرفتار کر لیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں