16

تحریک انصاف کا امید وار برائے پریزائیڈنگ آفیسر چن زیب مغل کامیاب ہوگا۔مشتاق غنی

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کا امید وار برائے پریزائیڈنگ آفیسر چن زیب مغل ایبٹ آباد 25 جنوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔ مسلم لیگ ن یا انکے حواری جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں انھیں کامیابی نہیں حاصل ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد اپنی رہائش گاہ (غنی باغ) میں منعقدہ تحصیل ممبران سے پریزائیڈنگ آفیسر ایبٹ آباد کے انتخاب کے حوالے سے اجلاس میں دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ریجنل صدر پی ٹی آئی ہزارہ علی اصغر خان ، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی، تحریک انصاف کے امیدوار برائے پریزائیڈنگ آفیسر ایبٹ آباد چن زیب مغل اور دیگر مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام با شعور ہے۔

اور ابھی ماضی قریب میں جس طرح تحصیل میئر ایبٹ آباد کے انتخابات میں تحریک انصاف نے عظیم فتح حاصل کی تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہمارے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ مشتاق غنی نے تحصیل ممبران کو کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے امیدوار چن زیب مغل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ ہم بھرپور طریقے سے اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں ۔

انھوں نے کہا اس وقت مسلم لیگ نون کے کارندیں تحصیل ممبران کو ہر طرح سے قابو کرنے میں اپنی تمام قوت بروئے کار لا رہے ہیں لیکن ہم انھیں بتا رہے ہیں کہ تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے اور اللہ کے فضل سے ہمارے تمام تحصیل اراکین عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ 25 جنوری کا ایک بار پھر تحریک انصاف ایبٹ آباد میں سرخرو ہو گی اور پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں