6

جدبا کے قریب اکہ بندی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار

تورغر ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری۔
تورغر پولیس ایس ایچ او تھانہ جدباء فضل رحیم خان نے تھانہ جدباء کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل جدباء محمد حیات خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ جدباء فضل رحیم خان نے بمقام گمبت زانگوں پر ناکہ بندی کی تھی۔ دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کو آتے ہوئے روک کر جامع تلاشی لینے پر مسمی اجمل شاہ ولد نورالحق شاہ سکنہ سورمل سے چرس برآمد ہوکر ملزم کو پابند سلاسل کیا گیا۔ جن کے خلاف 9C.CNSA کے پی کے کے تحت مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں