11

جمعیت طلباء اسلام ضلع مانسہرہ کی عاملہ کا اہم اجلاس

مانسہرہ . جمعیت طلباء اسلام ضلع مانسہرہ کی عاملہ کا اہم اجلاس. تنظیم سازی اور فعال رکھنے کا عزم. گزشتہ روز ضلعی صدر حمزہ خان، و جنرل سیکرٹری حذیفہ مدنی کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ چنار روڈ مانسہرہ میں جمیعت طلباء اسلام کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ضلع مانسہرہ کی مجلس عاملہ کے علاؤہ تین تحصیلوں مانسہرہ، بفہ، اور بالاکوٹ، کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے خصوصی شرکت فرمائی۔اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام کو ضلع مانسہرہ میں مزید منظم اور فعال کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی.

اور نئ شمولیت کے حوالے سے جاری رابطوں پر مشاورت کی گئی. اس موقع پر تحفظ ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری پر اظہار تشکر ادا کیا گیا. جبکہ آخر میں قائد جمیعت علماء اسلام پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمن کی صحت یابی کے لئے اجتمائ دعا کی گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں