19

سرکل بکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا تیسرا بکوٹ سپر لیگ

ایبٹ آباد۔ سرکل بکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا تیسرا بکوٹ سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بکوٹ قلندر نے جیت لیا ۔پاکستان بھر کے ٹیپ بال کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں نے چار روزہ بکوٹ کرکٹ گراونڈ میں لگنے والے اس میلے کو چارچاند لگا دیئے ۔ چئیرمین حسام جمشید عباسی کا اعلان بکوٹ شریف کے نوجوانوں کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت گراونڈ بنا کر دیں گے ۔

حکومت اور ایبٹ آباد کی انتظامیہ سرکل بکوٹ کے ٹیلنٹ کی قدر کرے اور سرکاری طور پر کھیلوں کے میدان مہیا کرے بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر چئیرمین حسام جمشید عباسی کا ٹورنامنٹ آرگنائزر اکرام ارشد عباسی چیف آرگنائزر واصف حمید آف کرلی ندیم انصاری اور آفتاب کھوکھر اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مہمان خصوصی معروف بزنس مین سردار یاسر عباسی کے ہمراہ مصباح طارق شمس ریاض عباسی ازکار احمد زرین عباسی شاہد بابا آف دیول تھے جیتنے والی ٹیم کو 6لاکھ کا انعام اور ٹرافی دی گئی دوسرے نمبر پر کپتان عبداللہ عمر خطاب کی سنگی ٹیم رہی ۔

اس ٹورنامنٹ میں نمایاں کھلاڑی خرم چکوال فراد ابدالی نظار لفٹی حسن کامران ۔اکرام بکوٹ ۔حمزہ جدون ۔جمال جمی ۔طاہر پنڈی سرمد جہلم ۔عمر گجر ۔شہباز گولڑہ ۔میری مردان ۔قیصر مالاکنڈ ۔فیصل منڈی چندو چشتیاں۔انعام کالا ۔بالی ریلوے ۔قاسم پھٹان ۔حاجی مانی ۔زین لفٹی۔صدام شاہ۔اے بی سلام ۔بلال چخدر ۔رباز لفٹی جیسے دیگر کھلاڑیوں نے مری پنجاب ۔آزادکشمیر اور ہزارہ کی ٹیموں میں بطور اوپن پلئیر شرکت کی ۔

بکوٹ شریف میں بکوٹ سپر لیگ کے تیسرے سیزن کو دیکھنے کےلئے چار روز تک دور دراز سے ہزاروں کی تعداد عوام علاقہ کھلاڑیوں کو داد دینے کے لیے گراونڈ میں آتے رہے اور لاکھوں کی تعداد میں اندورن ملک اور بیرون ممالک میں شائقین کرکٹ معروف کمنٹیٹر حسنین لیاقت اور دیگر کی برائے راست نشریات دیکھتے اور سنتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں