19

طلباء کو ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور بُنیادی فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیت

ہری پور . ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ جناب ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر فراز بلال صدیقی کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیرِ انتظام پیس کالج ہری پور (Peace College Haripur) میں طلباء کو ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور بُنیادی فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیت دی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم اور کالج کے پرنسپل خالد جدون کی جانب سے ریسکیو 1122 ہری پور کی سروسز کو سراہا اور ایسے مزید ٹریننگ سیشن کے انعقاد کی بھی خواہش ظاہر کی۔

ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔
ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم کی جانب سے ریسکیو 1122 کے عہدیداران اور کالج کے پرنسپل کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ طلباء کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں