5

مانسہرہ سٹی کی حدود میں قبضہ مافیا لینڈ مافیا منشیات فروش سود خور خبردار

مانسہرہ ۔ مانسہرہ سٹی کی حدود میں قبضہ مافیا لینڈ مافیا منشیات فروش سود خوروں کے لیئے چھپنے کی کوئ جگہ نہیں، اپنا غیر قانونی کام چھوڑیں یا تھانہ سٹی کی حدود سے باہر جائیں اگر کسی بھی قبضہ مافیا لینڈ مافیا سود خور منشیات فروشوں کی شکایت ملی تو بھر پور قانونی کاروائ عمل میں لائ جا ئے گی نو تعینات ایس ایچ او تھانہ سٹی اورنگزیب تنولی کا پیغام.

اس سلسلے میں گزشتہ روز تھانہ سٹی میں نو تعینات ایس ایچ او اور نگزیب تنولی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران جرائم پیشہ افراد کو پیغام دیتے ہوے کہا کہ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ھدایت کی ہے جسپر من وعن عمل کرتے ہوے قبضہ مافیا لینڈ مافیا سود خور اور منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ ایسے افراد اپنا غیر قانونی دہندہ بند کرے یا علاقہ چھوڑدے اگر کسی بھی شخص خواہ وہ قبضہ مافیا ہو یا لینڈ مافیا سود خور ہو یا منشیات فروش کسی بھی غیر قانونی کاروبار کی شکایت موصول ہوئ تو اس کے خلاف بھر پور قانونی کاروائ عمل میں لائ جا ئے گی ۔

اور میں یہ بھی پیغام دیتا ہو کہ اگر کسی نے بھی کسی ملزم کی سفارش کی تو اس کے خلاف بھی قانونی کاروائ عمل میں لائ جا ئے گی پولیس کی فرائض ہیکہ وہ مظلوم افراد کو بر وقت انصاف کی فراہمی کرے اور انہیں تحفظ فراہم کرے اور میرے اس ہیغام کو جرائم پیشہ افراد دل اور ذہن نشین کرلے تاکہ بعد میں پچتاوہ نہ ہو اور مظلوم کے لیئے میرے دفےر کے دروازے چوبیس گھنٹہ کھولے ہے جب چاہے جس وقت چاہے وہ اپنی شکایت اور تحظ کےلئے خود تشریف لا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں