6

مانسہرہ میں عالمزیب خان کی یوتھ آفیسر تعیناتی خوش آئند اقدام

مانسہرہ ۔ مانسہرہ میں عالمزیب خان کی یوتھ آفیسر تعیناتی خوش آئند اقدام ھے۔میرٹ کی بالادستی قائم رکھنے پرڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیرز کوخراج تحسین پیش کرتا ھوں۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ عالمزیب خان نوجوانوں کے حقیقی نمائندے ھیں۔انھیں یوتھ آفیسر ڈسٹرکٹ مانسہرہ تعینات کرکے ڈائریکٹوریٹ یوتھ آفیرز نے میرٹ کی بالادستی قائم کی ھے۔جس کو نوجوانوں نے بھی سراہا ھے۔انجمن تاجران مانسہرہ کے پلیٹ فارم سے بھی میں اس تعیناتی کاخیرمقدم کرتاھوں۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان نسل ھمارا قیمتی اثاثہ ھیں۔

نئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سے اس موقع کا اظہار کرتا ھوں کہ وہ نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گئے۔ ملک میں مہنگائی کی جو صورت حال ھے۔اس سے ہر طبقہ پریشان ھے۔جس سے تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ھواھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں