20

منی اڈوں کے خلاف آپریشن غیر قانونی پارکنگ منی اڈوں کا خاتمہ

ایبٹ آباد . ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ملک اعجاز احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک میڈم ثمینہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کا لنک روڈ پر منی اڈوں کے خلاف آپریشن غیر قانونی پارکنگ منی اڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے سربن چوک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک لنک روڈ پر منی اڈے غیر قانونی پارکنگ قائم تھی جن کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے.

اس موقع پر تاجر رہنماء ملک شہزاد بھی ٹریفک پولیس کے ہمراہ تھے لنک روڈ پر بند کھوہ سربن چوک کہال چوک ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ڈرائور گاڑیاں کھڑی کرکے سواریاں اٹھاتے ہیں جبکہ لنک روڈ پر بھی غیر قانونی پارکنگ کی جاتی ہے اس سے ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے .

بند کھوہ پر زیادہ مسائل ہوتے ہیں ٹریفک پولیس نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کیا اور ٹرانسپورٹرز ڈرائورز کو ہدایات جاری کی گئ کہ وہ آئندہ غیر قانونی پارکنگ منی اڈوں سے باز رہیں اگر ایسے اقدامات دوبارہ کیئے گئے تو بھاری جرمانوں سمیت گاڑیاں بند کر دی جائیں گی ٹریفک پولیس کے اس اقدام پر شہریوں اور تاجروں نے ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں