20

موسم بہاراں شجرکاری مہم 2023 کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور / سپیشل فارسٹ مجسٹریٹ ضلع ہری پور نے ڈویژن فارسٹ آفیسر ہری پور اور علاقہ معززین کے ہمراہ ضلع ہری پور کے دور افتادہ علاقہ درچہٹی میں موسم بہاراں شجرکاری مہم 2023 کا افتتاح کیا اور اہل علاقہ میں مفت پودے تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈویژن فارسٹ آفیسر ہری پور نے پروگرام کے شرکاء کو شجرکاری کی افادیت اور جنگلات کے تحفظ کے بارے میں آگاہی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں