13

نجی سکول میں نشےسے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا تشدد

لاہور ڈیفنس; نجی سکول میں نشےسے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا تشدد ، تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔تین لڑکیوں کو طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتامقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ۔ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی ۔ جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملا کر قاتلانہ حملہ کیا۔ملزمان نے بیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد کر کے آدھ موا کر دیا۔واقعہ میں ملوث کسی لڑکی کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں