21

ہریپور میں سی این جی کے بعد پٹرول بھی غاٸب

ہری پور ۔ سی این جی کے بعد پٹرول بھی غاٸب ۔ عوام در بدر رلنے لگے ضلعی انتظامیہ کی گرفت سے باہر ۔
اب عوام پر ایک اور مشکل نے عوام کو جینا دوبھر کر دیا ۔ آج صبح سے ہی پٹرول پمپ پر پٹرول ناپید ہو گیا ۔اب عوام کو رات ہو گی لیکن پٹرول نہیں ملا ۔ بعض لوگ تو اب صبح اپنے معمولات کیسے پورے کرینگے ۔بچے سکول کیسے جاٸنگے ملازمين کا اپنے ڈیوٹی پر بھی جانا مشکل ہو جاۓ گا ۔ سوال یہ ہے کہ ضلعی انتظاميہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہیں عوامی حلقوں کی التجا ہے عوام اس مشکل کا حل نکالا جاۓ تاکہ وہ اپنے معمولات زندگی جاری رکھ سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں