25

زخیرہ اندوزی یے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں

ایبٹ آباد ۔ آٹے کے نرخوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے کالج روڈ منڈیاں سرکاری آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، سرکاری آٹے کی کوالٹی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ڈیلرز کو ریکارڈ مرتب رکھنے اور تمام ڈیلرز کو رسیدیں مہیا کرنے کی ہدایت کی تا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافےپر کاروائی اور عام آدمی تک آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں