4

سوتیلے بھائ نے سوتیلے بھائ بھابی اور ماں کا جینا حرام کردیا

مانسہرہ (شعیب تنولی) سوتیلے بھائ نے سوتیلے بھائ بھابی اور ماں کا جینا حرام کردیا ائے روز وحشیانہ تشدد دوسال کا معصوم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ایسے ظالم سوتیلے بھائ سے تحفظ اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائ کا مطالبہ کرتے ہوئے محمد ارشد ولدشاہ زمان ساکنہ بتھول جبوڑی نے اپنی بیوی اور معصوم بچے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بڑا سوتیلا بھائ چن زیب نے ظلم کی انتھا کردی ہے۔

آئے روز میری ماں اور میری بیوی معصوم بچے پر وحشیانہ تشدد کرتا ہے۔ منع کرنے پر اس نے مجھے بھی کئ بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے میری دوچھوٹی بہننوں کو فروخت کرنے کے چکر میں آئے روز ان پر قیامت گزرتی ہے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ کو قانونی کاروائ اور تحفظ فراہم کرنے کے لیئے تحریری درخواست دیدی ہے ۔

اور ڈی پی او مانسہرہ ڈی ایس پی سرکل شنکیاری ایس ایچ او شنکیاری سے توقع ہے کہ اس ظالم سوتیلے بھائ چنزیب کے خلاف سخت قانونی کاروائ عمل میں لاکر ہمیں تحفظ فراہم کریں گے اگر مجھے یا میرے دیگر فیملی میں سے کسی کو کسی بھی قسم کا جانی مالی نقصان ہوا تو تمام زمہ داری چن زیب پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں