24

شوکت علی یوسفزئی کمشنر ہزارہ کا ضلع تورغر کا دورہ

تورغر۔ جناب شوکت علی یوسفزئی کمشنر ہزارہ نے ضلع تورغر کا دورہ کیا ۔ تورغر آمد پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کمشنر ہزارہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن کو تورغر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد کمشنر ہزارہ نے یادگار شہداء تورغر پولیس پر پھول بھی چڑھائے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن شوکت یوسف زئی نے پولیس لائنز جدباء تورغر میں پودا بھی لگایا۔

بعد ازاں کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر تورغر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ضلع تورغر کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے افسران کو ضلع کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں