19

شہر بھر میں دوکانداروں کباب فروشوں پر بھاری جرمانے

مانسہرہ(شعیب تنولی )مانسہرہ میں انتظامیہ نے تاجروں کے گلے کاٹنا شروع کردیئے شہر بھر میں دوکانداروں کباب فروشوں پر بھاری جرمانے تاجروں سمیت کباب فروش سراپا احتجاج۔

اس سلسلے میں کباب فروشوں نے میڈیاء کو بتایا کہ موجودہ مہنگائ اور بے روزگاری کی سونامی سے ہر شخص پریشان ہے تاجر برادری پر مختلف ٹیکسز لگائے گئے کاروبار تباہ وبرباد ہو گیا ہے اوپر سے انتظامیہ نے بھی قینچی تیز کر کے بھاری جرمانے کرنے میں مصروف ہے۔

وی آ ئ پی گاڑیوں میں آ کر غریب اور مظلوم تاجروں کباب فروشوں کو پریشرائز کرکے ھزاروں روپے جرمانے آ نے کی مد میں وصول کر کے چلے جاتے ہیں جبکہ مصطفئے کباب فروش کو ایک ہفتہ میں دو بار چلان کر کے اٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خدارا کچھ تاجروں پر رحم کرو اتناظلم تو ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ نہیں کیا جاتا جتنا یہاں مانسہرہ میں انتظامیہ تاجروں پر کررہی ہے تاجروں نے کہا کہ یہ جرمانوں کا سکسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبور ہو کر بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں