8

ضلع مانسہرہ کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم فراہمی کی شکایات

مانسہرہ . ضلع مانسہرہ کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم فراہمی کی شکایات موصول ہونے پر جناب قمر ضیاء ملک نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرکے پمپوں کے پاس موجود اسٹاک کو چیک کیا، یہ بات نوٹ کی گئی کہ شیل، پی ایس او اور اٹک کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے 50 فیصد پیٹرول فراہم کیا ہے جو معمول کی تقسیم سے کم ہے۔جس کی وجہ سے پٹرول کی قلت دیکھی گئی ۔مختلف پیٹرول پمپس پر آج کے لیے 20000 لیٹر سے زائد کا اسٹاک موجود ہے، تاہم مختلف پمپس پر پیٹرول کی بھرائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں