10

لوئرکوہستان منشیات فروش گرفتار قبضہ سےچرس،آئس اور پستول برآمد

لوئر کوہستان۔ تھانہ پٹن پولیس کی نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم (NET)کے ہمراہ کاروائی، منشیات فروش گرفتار قبضہ سےچرس،آئس اور پستول برآمد۔ ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان مزمل شاہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق خان، ASIمحمد نواب دیگر

نفری پولیس نے نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیمNET کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمدصدیق ولدمحمد بشیرسکنہ پٹن کے قبضہ سے ایک کلو 130گرام چرس ,15گرام آئس ،ایک عدد پستول معہ 10 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزم کو بندحوالات تھانہ کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن سٹاف کےحوالہ کیا گیا ۔

لوئر کوہستان پولیس منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں