9

مانسہرہ میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائی

مانسہرہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے پرائیویٹ اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کی۔ کچھ خلاف ورزی کرنے والوں کو گاڑیوں میں ایل پی جی بھرتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا۔ ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔یاد رکھیں گاڑیوں میں ایل پی جی بھرنا غیر قانونی ہے اور یہ حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بک کی فروخت کے خلاف مختلف سٹیشنریز کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں مختلف سٹیشنریز کو چیک کیا گیا اور اس طرح کی فروخت کے خلاف سنگین رد عمل کی وارننگ جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں