23

مرغوں پر جوا کھیلنے والے 03 جواری موقع سے گرفتار

ہریپور ۔ مرغوں پر جوا کھیلنے والے 03 جواری موقع سے گرفتار ،02مرغ اور داؤ پر لگی رقم مبلغ 2 ہزار روپے برآمدکر لیئے ۔
انچارج چوکی شاہ مقصود شعیب خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کی زیر نگرانی بالڈھیر نزد ریلوے لائن کاروائی کرتے ہوئے موقع سے 03 جواری مرغوں پر جوا کھیلنے میں مصروف پا کر موقع پر قابو میں کر لیا ۔

دریافت پر انہوں نے اپنے نام شعیب ولد محمد جاوید سکنہ چھتڑی ،عزیر الیاس ولد محمد الیاس سکنہ بھٹڑی اور طاہر ولد زمرد اقبال سکنہ شاہ مقصود بتلائے کو گرفتار کرکے 02 مرغ اور داؤ پر لگی رقم مبلغ 2 ہزار روپے برآمد ملزمان کے خلاف5GO کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں