6

پولیس ریکروٹس کے مسائل شکایات اور انکی تجاویز کی جلد از جلد حل کے لیے دربار کا انعقاد

مانسہرہ ۔ ڈی آئی جی ٹریننگ جناب کیپٹن (ر) فیروز شاہ صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جناب ڈاریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ ایس ایس پی قمر حیات خان کا پولیس ریکروٹس کے مسائل شکایات اور انکی تجاویز کی جلد از جلد حل کے لیے پولیس ریکروٹس کے ساتھ پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔

دربار کا آغاز تلاوت کلام پاک کیا گیا ، پولیس دربار میں ڈی ایس پی ایڈمن ساجد فاروق خان چیف لاء انسٹکٹر انسپکٹر ارشد خان سی ڈی آئی مسکین خان اور تمام لاء سٹاف اے ٹی ایس سٹاف اور ڈرل سٹاف کی شرکت
پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے ٹریننز کے لیے کمپلین سیل (موبائل نمبر واٹس سپ) قائم کرنے کا فیصلہ تاکہ زیر تربیت ٹریننز اپنے شکایات آسانی سے مجھے پہنچا سکے ۔

میرے لیے تمام ٹریننز قابل احترام ھے اور تمام ٹریننز اپنےاپنے مسائل تجاویز اور شکایات بلاججک پیش کریں ۔پولیس دربار کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنی شکایات بغیر کسی خوف اپنے افسران کے نوٹس میں لاء سکے
ریکروٹس میس کے حوالے سے شکایات پر ڈائریکٹر صاحب کا نوٹس میس میں کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ھدایات اور کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ھو گئ۔

جناب ڈاریکٹر صاحب نے ایٹا امتحانات کے لیے افسران بالا سے خطاب و کتابت کرنے کی ھدایات دیے تاکہ زیر تربیت ٹریننز کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ھو سکے ۔پولیو ڈیوٹی کےدوران اچھی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو شاباش اور انعامات دینے کی ھدایات اور پولیو فنڈز کے لیے خط و کتابت کرنے کی ھدایات دیں۔

اساتذہ صاحبان ٹریننز کے ساتھ خوب محنت کریں تاکہ پاسنگ آوٹ کے بعد یہ جوان ملک و قوم کی اچھی طرح حفاظت کر سکے اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کر سکے ۔اساتذہ صاحبان کسی بھی ٹریننز سے کسی قسم کا ڈیمانڈ نہ کرے اگر کسی کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ٹریننگ پولیس کا لازمی جز ھے لہذا اپنی ٹریننگ دل سے کریں اور ضلع میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کریں ۔ڈسپلن کا خاص خیال رکھا جائے ، غیر حاضری کسی بھی صورت میں نہ کریں۔

چھٹیاں آپ کا حق ھے لہذا غیر حاضری سے پرہیز کریں میرے آفس کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ھیں آپ تمام ٹریننز کو جو بھی مسئلہ پریشانی ھو میرے آفس کسی بھی وقت آسکتے ھیں اور اساتذہ صاحبان کو ھدایات کی کہ بہت جلد کھیلوں کے حوالے سے مختلف ایونٹ (کرکٹ) (فٹبال) (والی بال) شروع کئے جائے تاکہ زیر تربیت پولیس ٹریننز کو ریفرشمنٹ بھی ھو اور صحت مند رھے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں