17

پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والا ملزم گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی۔دوران ناکہ بندی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والا ملزم گرفتار ۔ملزم کے خلاف زیر دفعات 353.186.506.189.337Ai PPC مقدمہ درج رجسٹر۔انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لیے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ تھانہ خانپور کی حدود نہر روڈ نزد جنڈیال بیرئیر ،اعظم خان HC ہمراہ کنسٹیبلان علی رضا اور عبدالرحمان کے بسلسلہ ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ موجود تھے ۔

کہ ٹیکسلا کی جانب سے موٹرکار نمبری PJ/508 آئی جس کو مشکوک جان کر بغرض چیکنگ روکا اور ڈرائیور سے قومی شناختی کارڈ طلب کیا ۔شناختی کارڈ طلب کرنے پر فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شخص گالم گلوچ کرتے ہوئے نیچے اتر آیا ۔نیچے اترتے ہی ہاتھا پائی اور کارسرکار میں مداخلت شروع کردی۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمان اور ایس ایچ او تھانہ خانپور چن ذیب تنولی کو واقع میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم سید الیاس مہدی ولد سید صغیر حسین شاہ سکنہ موہرہ شاہ ولی شاہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کیا ۔ ملزم کے خلاف زیر دفعات 353.186.506.189.337Ai مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں