14

کالا کٹھہ میں کتوں کی لڑائی کے انعقاد کی خبر پر نوٹس

ہریپور ۔ ڈی پی او ہری پور کا کالا کٹھہ میں کتوں کی لڑائی کے انعقاد کی خبر پر نوٹس ۔غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ڈی پی او ہری پور

ایس ایچ او تھانہ غازی نے کاروائی کرتے ہوئے 07 افراد کو گرفتار کر کے 03 کتے ،02 گاڑیاں ،02 جنریٹر اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ پولیس کر لیا۔مقدمہ درج ۔ڈی پی او ہری پور نے کالا کٹھہ میں کتوں کی لڑائی کے انعقاد کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان کو کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل غازی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے کتوں کی لڑائی منعقد کروانے والے طاہر خان ولد علی اصغر سکنہ حویلیاں ،حماد خان ولد پرویز اختر سکنہ کہیال ایبٹ آباد اور شکیل احمد ولد بشیر احمد سکنہ کھلابٹ سمیت 04 افراد کو گرفتار کر کے 03 کتے ،02 گاڑیاں ،02 جنریٹر اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ پولیس کر لیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 3/4LSA -6C مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں