24

کوٹکے پل افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کی عدم شرکت

تورغر(شعیب تنولی ) کوٹکے پل افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کی عدم شرکت. سابق ایم پی اے تورغر لائق محمد خان نے گزشتہ روز کوٹکے کے مقام پر پل افتتاح کے بجاۓ ضلعی ہیڈکوارٹر پولیس لائن جدباء میں کردیا اس سے پہلے بھی متعدد بار اس پل کا افتتاح ہوچکاہے۔ مگرپل تعمیر نہیں ہوسکا اور اعلان صرف افتتاح تک محدود رہتا ہے۔

آج پھر ایک فراڈ اقوام تورغر کے ساتھ کیاگیا۔ایک دن پہلے سابق ایم پی اے تورغر لائق محمد۔خان نے عوام اور انتظامیہ کو آگاہ کردیاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پل افتتاح کیلۓ تشریف لائینگے۔

سوشل میڈیا پر اشتہارات چلاۓ گۓ انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کۓ۔ مگر وزیر اعلی نہیں آیا وجہ بھی نہیں بتائ گئ کہ وزیر اعلی کیوں نہیں آیا اس افتتاح کیلۓ کمشنر ہزارہ بھی تشریف لے آۓ مگر افتتاح میں شریک نہیں ہوۓ جب کہ افتتاح میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تورغر بھی شریک نہیں ہوۓ۔

اور عوام کو بھی شکوک وشہبات میں تھے کہ شائد یہ جھوٹ ہے پنڈال میں تمام کرسیاں بھی خالی نظر آنے لگیں۔ وزیراعلی کا کوئ خصوصی نمائندہ بھی شریک نہ ہوۓ اس سے پہلے بھی تورغر میں کئ بار افتتاحیں ہوچکی ہیں مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہوا.

عوام کے لئے تیار کیا گیا کھانا عوام بغیر کھانا کھاۓ بغیر مایوس ہوکر چلے گۓ. اس حوالے سے عوام تورغر میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے. اس حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں