9

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اضافے، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد ۔ پرائس کنٹرول، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مقررہ ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری۔شہریوں کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اضافے، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے تحصیل سینٹری انسپکٹر ایبٹ آباد ، اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ہمراہ مختلف دکانوں، ہوٹلوں، میڈیکل سٹور، جنرل سٹورز، بیکری، ہول سیلرز،گوشت کی دکانوں، نان بائیوں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 15 دکانداروں کے خلاف پولیس مراسلہ جات جاری کیے، 5 دکانیں سیل کیں بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز کی فروخت پر سپلائی بازار میں ہول سیلر کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیجا گیا۔ اس کے علاؤہ آٹے کے نرخوں میں اضافے اور سرکاری آٹے کی مقررہ قیمت 1295 روپے فی 20 کلو گرام سے زائد پر فروخت پر بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول اور سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضابطگی یا پرائس لسٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں